18 اگست 2025 - 16:24
امریکی منصوبہ خطرناک، حزب اللہ کے ہتھیار لبنان کی سلامتی کی ضمانت ہیں: لبنانی عالم

"عرب فوجوں کو اپنے ہتھیار اسلامی مزاحمت کے حوالے کرنے چاہئیں، نہ کہ ان حکومتوں کے جو امریکہ کی غلامی کر رہی ہیں۔" لبنانی عالم

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ممتاز سنی عالم اور ورلڈ ریزسٹنس اسکالرز یونین کے سربراہ شیخ مہر حمود نے عرب ریاستوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ امریکہ کے حمایت یافتہ منصوبے کے تحت

لبنان میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "عرب فوجوں کو اپنے ہتھیار اسلامی مزاحمت کے حوالے کرنے چاہئیں، نہ کہ ان حکومتوں کے جو امریکہ کی غلامی کر رہی ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ لبنانی حکومت نے 7 اگست کو امریکی تجویز کے "اہداف" منظور کیے اور 10 اگست کو حزب اللہ کے ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ٹائم لائن جاری کیا، جس پر ملک بھر میں شدید عوامی احتجاج شروع ہوگیا۔

مظاہرین نے کہا کہ حزب اللہ کی دفاعی صلاحیت لبنان کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، جب کہ خود حزب اللہ نے بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار ہر حال میں برقرار رکھے گی۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل 1967 سے شبعا فارمز پر قابض ہے اور دو بڑی جنگوں (2000 اور 2006) میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو پسپائی پر مجبور کیا تھا۔

حزب اللہ اور عوامی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکی منصوبے میں اسرائیلی افواج کے انخلا کی کوئی ضمانت شامل نہیں، جس سے خطے میں مزید خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha