نوری مالکی نے عراقی پارلیمنٹ کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ انہیں بعث پارٹی کو پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہۓ۔ نوری مالکی نے واضح موقف اختیار کرتے ہوۓ کہا کہ میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ بعث پارٹی کے عناصر کی موجودگی میں عراق استحکام اور سعادت سے ہمکنار نہیں ہو سکتا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے بیانات ایسے وقت سامنے آۓ ہیں کہ جب بعض خبروں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ممنوعہ بعث پارٹی اپنی تشکیل نو اور ملک کے سیاسی دھارے میں شامل ہونے کے درپے ہے۔ ممنوعہ بعث پارٹی پارلیمنٹ میں اثر و رسوخ حاصل کرنے اور عراق کے سرکاری اداروں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے ذریعے بغداد حکومت کے کام میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہے ۔ یہ پارٹی درحقیقت عراق کو اس سمت لے جانا چاہتی ہے جس سمت واشنگٹن کے حکام اس ملک کو لے جانے کے خواہاں ہیں۔ قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ امریکہ بعث پارٹی کو عراق کے سیاسی عمل میں شامل کۓ جانے کے سلسلے میں بغداد حکومت پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ عراق کے آئين کے مطابق بعث پارٹی کی ہرطرح کی سرگرمی ممنوع ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ عراق میں بعث پارٹی کے لۓ کوئي جگہ نہیں ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 171105
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے ملک کی پارلیمنٹ میں ممنوعہ بعث پارٹی کے اثر و وسوخ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔