بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے جمعرات (11 جولائی 2025ع) کو سربرنیتسا قتل عام کی تیسویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا: "گذشتہ سال اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو 'سربرنیتسا نسل کشی کی عالمی یوم یادگار' کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ دن ان لوگوں کے لئے شرمناک ہے جنہوں نے یا تو اس وحشیانہ جرم میں شرکت کی یا پھر اپنی خاموشی سے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کا راستہ ہموار کیا۔"
انہوں نے مزید کہا: "اس دردناک سانحے کی تیسویں برسی پر، اسلامی جمہوریہ ایران اس نسل کشی کے بے گناہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، زندہ بچ جانے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔"
عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا: "اگر دنیا نے واقعی سربرنیتسا سے سبق سیکھا ہوتا تو آج ہم غزہ میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور نسل کشی نہ دیکھ رہے ہوتے۔"
وزیر خارجہ نے واضح کیا: "ایران ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے وہ بوسنیا و ہرزیگوینا میں ہوں یا فلسطین میں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ