اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف نے بحریہ کے چھیاسی ویں اسکواڈرن کے اہلکاروں کے ساتھ گفتگو میں اس مشن کو کھلے سمندروں میں موجودگی اور گرانقدر تجربات کے حصول کے لیے قومی عزم کا آئینہ دار قرار دیا۔
میجر جنرل موسوی نے دور دراز سمندروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم لہرانے کو ذوالفقار فوجی مشقوں کی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا اور ایران کے وقار کو بلند کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس قابل قدر اقدام سے ساری دنیا میں ایران اسلامی کے غیور عوام کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کا چھیاسی ویں نیول اسکواڈرن جس میں بندر مکران نامی بحری جہاز اور دنا نامی ڈسٹرایئر شامل ہیں، اس وقت بحرالکاہل کے پانیوں میں سفر کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی فوج کی ذوالفقار دوہزار بائیس فوجی مشقیں جمعرات کی شب، یازھرا کے کوڈ کے ساتھ، جنوب مشرقی ایران کے علاقوں، مکران کے ساحلوں، مشرقی آبنائے ہرمز سے لیکر گواتر کی بندرگاہ تک اور بحیرہ عمان سے لیکر بحرہند کےشمال میں دس ڈگری کے مدار میں انجام دی جارہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242