15 جون 2009 - 19:30

کابل یونیورسٹی کے طلباء نے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی توہین کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ہزاروں طلباء نے امریکہ مردہ آباد، اوباما مردہ آباد کے نعرے لگائے اور امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کی ۔کابل یونیورسٹی کے طلبا، افغانستان سے غیرملکی فوج کے فوری انخلا کابھی مطالبہ کررہے تھے۔مظاہرین صوبہ وردک میں قرآن کریم کی توہین کرنےوالوں پرمقدمہ چلائے جانے اورانھیں قرارواقعی سزادیئےجانے کی ضرورت پر زوردیا۔افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی کےخلاف یہ پانچواں مظاہرہ ہے۔اس سے قبل ننگرہار، قندھار، خوست اورصوبہ وردک کے عوام بھی قرآن کریم کی بے حرمتی پر احتجاج کرچکے ہيں۔