15 جون 2009 - 19:30

بغداد اور اس کے گردونواح میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ،بغداد کے شمالی علاقے ادھمیا میں بم دھماکے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔دارالحکومت کے جنوب میں بس اسٹیشن اور بغداد یونیورسٹی کے قریب بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔ جنوبی بغداد میں فائرنگ نے ایک پولیس اہلکار کی جان لے لی۔