15 جون 2009 - 19:30

عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق کربلائے معلی میں کل رات مسلسل تین بم دھماکوں میں ایک زائر شہید اور 37 زخمی ہوگئے ہیں۔

 عراقی سائٹ نون کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کربلائے معلی میں کل رات  مسلسل تین بم دھماکوں میں ایک زائر شہید اور 37 زخمی ہوگئے ۔  ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکے جمہوری روڈ اور شہر کے مرکزی بازار میں ہینڈ گرینیڈ کے ذریعے کئے کئے۔کربلا میں اس وقت سکیورٹی دستوں کا گشت جاری ہے اور حالات پر سکیورٹی دستوں کا مکمل کنٹرول ہے