15 جون 2009 - 19:30

تحریک حماس کی سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مسجد الاقصی پرصہیونی ریاست کے بڑھتےہوئے حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔

تحریک حماس کی سیاسی شعبے  کے سربراہ خالد مشعل نے مسجد الاقصی پرصہیونی ریاست کے بڑھتےہوئے حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خالد مشعل نے جولان بین الاقوامی کانفرنس کے بعد مقبوضہ علاقوں بالخصوص مسجد الاقصی پرصہیونی حملوں کی بابت خبردارکرتے ہوئے کہا کہ:صہیونی ریاست مغربی ملکوں کی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کے سہارے فلسطین کی آبادی کا تناسب اپنے حق میں بگاڑرہی ہے۔ عرب اور اسلامی ملک فلسطینی عوام کی حمایت میں اضافہ کریں۔ فلسطینی قوم مزاحمت، مسجدالاقصی، قدس شریف اور دیگر مقدسات سے ہرگزدستبردار نہیں ہوگي اور فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کو کسی بھی صورت بھی قبول نہیں کرے گي۔اسلامی ملکوں کی حمایت سے مستقبل میں فلسطین اور جولان کی پہاڑیوں کی آزادی ممکن ہوسکتی ہے ۔  فلسطینی حکومت فلسطینی عوام کے مفادات کی محافظ نہیں اور ابو مازن جھوٹے ہیں فلسطین کی خود مختار حکومت فلسطینی عوام کے مفادات سے غداری کا ارتکاب کرچکی ہے۔صدر محمود عباس ابومازن جھوٹا شخص ہے۔ امریکی صدر کی  پالیسی دوگانہ اور متضاد ہے وہ ایک طرف ہم سے بات کرتے ہیں اور دوسری طرف اسرائیل کے جارحانہ عزائم کی حمایت کرتے ہیں۔فلسطینی عوام کو ابومازن سے بہتر رہنماؤں کی ضرورت ہے ابومازن اسلامی مزاحمت تحریک کی پشت میں خنجر گھونپتے ہوئے فلسطینی مفادات کے بجائے اسرائیلی مفادات کی حفاظت کررہے ہیں۔ فتح تنظيم میں سخت اصلاحات کی ضرورت ہے اور فتح تنظيم کو ابو مازن جیسے قوم فروش افراد سے پاک کیا جانا چاہیے۔