5 فروری 2025 - 12:00
کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنا پڑیں تو ان شاء اللّٰہ لڑیں گے، جنرل عاصم منیر

کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا / پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا بھی کہنا ہے 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 جیسے اقدامات سے اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔

اہل بیت(ع) ـ ابنا | پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے  مظفرآباد، آزاد کشمیر  دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کیا ہے۔ 

پاکستان کے آرمی چیف نے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے۔اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں  تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے۔ آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے  تک  مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کر سکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کو کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج کو۔

جنرل عاصم منیر نے کہا: کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑی ہیں، 10 اور لڑنی پڑیں تو ان شاء اللّٰہ لڑیں گے۔

پاکستان: 5 اگست 2019 جیسے اقدامات سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 جیسے اقدامات سے اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے ساتھیوں کے ساتھ 24 کروڑ کے عوام کی جانب سے اظہار یکجتی کیلئے حاضر ہوا ہوں، ہم مقبوضہ کشمیر کے عظیم شہدا ءکو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا 5 فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے کسی کا حصہ نہیں بن سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110