پاکستان میں تعینات نائب امریکی سفیر جیرالڈ فیرسٹن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں اور پاکستان میں موجودہیں ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ طالبان کا کمانڈ سسٹم کوئٹہ میں موجود ہے اور کوئٹہ کے گردو نواح سے کارروائیاں کر رہے ہیں، حکومت پاکستان طالبان قیادت کو گرفتارکرے ۔جیرالڈفیرسٹن کاکہنا تھا کہ القاعدہ کے خلاف پاکستان کے تعاون سے کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن اب بھی القاعدہ کے بعض رہنما پاکستان میں موجودہیں ۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں بلیک واٹر یا کوئی دوسری امریکی سیکورٹی کمپنی کام نہیں کررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اسلام آباد سفارتخانے کے لئے سوگھر کرائے پر لئے گئے ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168372
امریکا نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ ہے جبکہ ملا عمر سمیت طالبان قیادت کوئٹہ میں موجود ہے۔