15 جون 2009 - 19:30

لبنان کے صدرنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست پراس بات کے لئے دباؤڈالے کہ عالمی معاہدوں اورقوانین کی پاسداری کرے۔

لبنان کے صدرمیشل سلیمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران خبردارکیا کہ اسرائیل  کی طرف سےحملے اورجنگ کی دھمکی بیہودہ عمل ہے اوراس سے صرف علاقے کی مشکلات میں ہی اضافہ ہوگا اورمستقل حل کے حصول میں رکاوٹیں پیداہوں گی ۔لبنان کے صدرنے کہاکہ صہیونی ریاست کواس بات پرمجبورکرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ایک معین نظام الاوقات کے تحت اپنے وعدوں پرعمل کرے ۔ لبنان کے صدرنے کہاکہ مشرق وسطی کی جنگ میں اس وقت تک کوئی راہ حل موثرواقع نہيں ہوسکتی جب تک فریقین کی جانب سے مسائل کے حل کے تعلق سے سنجيدگی کا مظاہرہ نہيں ہوتا لبنان کے صدرنے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کا بنیادی حق ہے اورفلسطینیوں سے مربوط مسائل ہی مشرق وسطی کے بحران کا مرکزی نقطہ ہے۔