یاد رہے کہ ایران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قراردیا ہے اور اس کامقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے ۔اس دن ساری دنیا میں روزہ دارمسلمان احتجاج مظاہرے کرکے ملت فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پرنام پر ہیکل سلہیمانی کی تعمیر کے لیے صیہونی و صلیبی منصوبے پر عمل در آمد میں پیش رفت جاری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ تہران، کابل ، بغداد ، القدس اور اسلام آباد اس وقت تاریخی سازشوں کا شکار ہیں ۔ اگر کابل اور بغداد میں مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں تو اسلام آباد بھی امریکی اور صیہونی سازشوں کا شکار ہے جبکہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی سازشیں تیار کی جارہی ہیں۔ایسے میں یوم القدس کے جلوسوں میں شامل ہو کر اسلام اور فسلطینیوں سے اپنی یک جہتی کا ثبوت دیا جا سکتا ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167879
گزشتہ برسوں کی طرح اس سال دوہزار نو میں بھی عالمی یوم قدس ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے اٹھارہ اکتوبر دوہزارنو کومنایا گیا۔