15 جون 2009 - 19:30

نام نہاد امربالمعروف و نہی عن المنکر پولیس کے متعدد انتہاپسند اہلکاروں کو شیعہ محلوں پر حملے کے الزام میں گرفتار کردیا گیا ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیر (13 ستمبر) کے روز مدینہ منورہ میں اہل تشیع کے محلوں پر حملہ کرکے متعدد افراد کو خنجروں  اور لاٹھیوں  سے زخمی کرنے والے نام نہاد امر بالمعروف و نہی عن المنکر پولیس کے کئی انتہاپسند اہلکار کو منگل (15 ستمبر) کے روز سعودی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے.

تاہم پیر کے روز شیعہ محلے پر حملہ کرنے والے افراد کے ناموں  اور ان کی تعداد کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو کچھ نہیں بتایا گیا ہے.

قابل ذکر ہے کہ مدینہ منورہ میں اہل تشیع کے محلے امر بالمعروف و نہی عن المنکر پولیس کے حملوں  کا نشانہ بنتا رہتا ہے اور اس محلے کی چادر و چار دیواری کا تقدس اور عوام کا جان و مال مذکورہ پولیس کی پولیس گردی کا شکار ہوتا رہتا ہے.

گذشتہ پیر کے روز بھی ایسے ہی ایک حملے میں مذکورہ پولیس کے انتہاپسند پولیس گردوں  نے "الدویمہ" اور شارع "قبا" کے علاقوں  میں شیعیان اہل بیت (ع) کے محلوں  پر حملے کرکے سات افراد کو خنجر گھونپ کر یا لاٹھیاں مار کر زخمی کردیا تھا.

اس سال اپریل میں بھی ایسے ہی ایک وحشیانہ حملے میں دو سو کے قریب اتنہاپسند وہابیوں  نے مذکورہ پولیس کے ساتھ مل کر شیعہ محلے پر حملہ کیا تھا. اس حملے میں اہل تشیع کے کئی گھروں  کو نقصان پہنچا، کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 3 افراد شدید زخمے ہوئے. اس حملے کے بعد پولیس نے دعوی کیا تھا کہ یہ حملہ مدینہ کے اردگرد رہنے والے قبائلیوں  نے کیا تھا اور اس طرح حملے میں ملوث مجرمیں کو رہا کردیا گیا تھا.