2 جنوری 2021 - 09:33
لکھنو میں شہید جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے انعقاد کا اعلان

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام ’مومنین لکھنؤ ‘ کی جانب سے 2 جنوری کو حسینیہ محمد علی شاہ( چھوٹا امام باڑہ ) میں ’یاد شہداء‘ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام ’مومنین لکھنؤ ‘ کی جانب سے 2 جنوری کو حسینیہ محمد علی شاہ( چھوٹا امام باڑہ ) میں ’یاد شہداء‘ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔پروگرام نماز ظہرین کے بعدٹھیک 1بجے شروع ہوجائے گا ۔
اس پروگرام میں مختلف علمائے کرام شہدائے اسلام کی زندگی اور ان کی شہادت کے بعد کی صورتحال پر تقاریر فرمائیں گے ۔اس کے بعد شعرائے کرام منظوم نذرانہ ٔ عقیدت پیش کریں گے ۔شہداء کی مجلس برسی کو حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی خطاب فرمائیں گے ۔واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانیؒ اور کمانڈر ابومہدی المہندس کو سال گزشتہ امریکہ نے عراق ائیرپورٹ کے باہر ایک بزدلانہ حملے میں دھوکے سے شہید کردیا تھا جس کے بعد دنیا نے یہ دیکھا کہ کس طرح امریکی چودھراہٹ اور داداگیری کو ایرانی فوج نے ختم کردیا تھا ۔عالمی سطح پر امریکی بزدلانہ حملے کی مذمت کی گئی تھی اور شہید سلیمانیؒ اور ابومہدی المہندس کی یاد میں مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔
اس سال پوری دنیا میں شہید جنرل قاسم سلیمانیؒ اور شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے ۔لکھنؤ میں بھی یہاں کے مومنین کی جانب سے 2 جنوری 2021 سنیچر کو چھوٹے امام باڑے میں مجلس برسی کا انعقاد کیا گیاہے ۔مجلس علمائے ہند تمام مومنین سے اپیل کرتی ہے کہ اس مجلس برسی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور امریکی آمریت اور دہشت گردی کے خلاف بھر پور تعداد میں جمع ہوکر اپنےغم و غصے کا اظہار کریں نیز شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش فرمائیں ۔

..............

242