26 دسمبر 2020 - 06:26
صہیونی ریاست میں خطرے کی سائرن بج گئی

غزہ کے قریب واقع صیہونی علاقوں میں میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات غزہ کے قریب واقع صیہونی علاقوں میں غزہ کی پٹی سے میزائل اور راکٹ داغے جانے کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے جن کی آوازیں غزہ میں بھی سنائی دیں۔

در ایں اثناء صیہونی حکومت نے ایک ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا کہ داغے جانے والے میزائل اور راکٹوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں فلسطینی مجاہد تنظیموں کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی دہشتگرد حکومت، جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں سے تقریبا  ہر روز غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲