اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دورے پر جانے والے یمنی وفد نے پیر کو بغداد میں وزیر خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات کی۔ ابراہیم جعفری نے اس ملاقات میں کہا کہ عراق، یمن میں اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کو ملک کا نظم و نسق چلانے کے تعلق سے ایک اہم اور مثبت قدم سمجھتا ہے۔ عراق کے وزیر خارجہ نے اسی طرح مسلط کردہ جنگ کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کو قابل تعریف بتایا۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے عوام اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں اور وطن کے دفاع کی راہ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ عراق کا دورہ کرنے والے یمنی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے اس ملاقات میں یمن کے مظلوم عوام کے خلاف امریکی سعودی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے عوام کے سامنے اس وقت جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت اور پائیداری کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ یمنی وفد کے سربراہ نے یمنی عوام کی حمایت میں حکومت عراق کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کا سیاسی وفد، اتوار کی شام عراقی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے بغداد پہنچا ہے۔ یہ وفد عراق کا دورہ مکمل کرکے لبنان جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169