26 اگست 2016 - 12:01
اصفہان میں نمازجمعہ کے اجتماع سے وزیردفاع کا خطاب

وزیردفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کوشش اور مقصد، سبھی قوموں کے لئے عالمی سطح پر امن و استحکام کی برقراری میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیردفاع جنرل حسین دہقان نے ایران کے شہر اصفہان میں نمازجمعہ کے خطبے سے قبل نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آج عالمی امن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنا رکھا ہے اور دنیا کے سبھی لوگ دہشت گردگروہوں کی سرگرمیوں سے پریشان ہیں- ان کا کہنا تھا کہ امریکا، صیہونی حکومت اور علاقے کی بعض عرب حکومتوں کی حمایت و تعاون سے تیار ہونے والے دہشت گرد گروہوں نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے- وزیردفاع نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی عظیم عوامی قوت و پشتپناہی اور قومی خود مختاری واستحکام کی بدولت، علاقائی اور عالمی سطح کے بحرانوں کو حل کرنے کی توانائی رکھتا ہے، کہا کہ دنیا نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ ایران، علاقائی اور عالمی سیاست میں ایک موثر کردار کا حامل ہے اور یہ ایرانی عوام اور حکام کا ایک عظیم سرمایہ ہے- ان کا کہنا تھا کہ ایران کو علاقائی اور عالمی سطح پر یہ مقام، قومی اتحاد اور رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی کے زیرسایہ حاصل ہوا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169