اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ الانبار میں واقع "جزیرہ الخالدیہ" کی آزادی کے لئے شروع کئے جانے والے آپریشن میں کم از کم ایک سو اسّی داعشی مارے گئے ہیں۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان "سعدمعن" نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ "جزیرہ الخالدیہ" کے اطراف میں واقع علاقوں کو داعشیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔ عراق کی سرکاری افواج اور عوامی سرکاری فورسز نے گذشتہ دو روز کے دوران اسٹراٹیجک اہمیت کے حامل "جزیرہ خالدیہ" کو داعشیوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ "جزیرہ خالدیہ" کی آزادی کے لئے چار روز سے جاری اس فوجی آپریشن کے دوران عراقی فورسز، پہلے سے طے شدہ اہداف کی جانب مسلسل پشقدمی کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲