اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں اچانک طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیو ایم کا بھوک ہڑتالی کیمپ اکہترویں روز بھی جاری تھا کہ اس دوران علامہ حسن ظفر نقوی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق، ڈاکٹروں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فرقہ وارنہ دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169