29 جون 2016 - 13:11
ایران نے استنبول میں ہوئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران نے استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے استنبول دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی، سرحدیں نہیں پہچانتی اس لئے اس خطرناک لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو مضبوط عزم و ارادے کے ساتھ متحد ہونا پڑے گا-

ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہشت گردانہ بم دھماکوں میں پینتیس سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو دیگر زخمی ہو گئے- استنبول دھماکوں کی دنیا کے مختلف ملکوں نے مذمت کی ہے۔