اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے چار نکاتی امن منصوبہ مددگار ثابت ہوگا.
يہ بات اسلامي جمہوريہ ايران كے وزيرخارجہ 'محمدجواد ظريف' نے پير كے روز ناروے كے دارالحكومت اوسلو كے دورے كے موقع پر اپنے ہم منصب بورگے برينڈے كيساتھ مشتركہ پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے شام ميں انساني بحران پر گہري تشويش كا اظہار كرتے ہوئے مزيد كہا كہ شام ميں تنازعہ كا صرف سياسي حل ممكن ہے.
ظريف نے كہا كہ داعش دہشتگردوں كيخلاف جنہوں نے گزشتہ پانچ سال سے شامي عوام كي زندگي كو تباہ كيا ہے اب فوجي مہم چلانا ناگزير ہے.
انہوں نے شام ميں انساني بحران كے خاتمے بالخصوص سفارتي طريقوں سے مسائل كے حل كے لئے عالمي برادري كے موثر كردار نبھانے پر زور ديا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲