اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں اتوار کی رات ناروے اور جرمنی کے لئے روانہ ہوں گے۔ اوسلو میں اپنے دورے کے موقع پر وہ ناروے کے وزیر خارجہ بورگے برینڈے کے ساتھ دو طرفہ مشاورت اور اس ملک کے دوسرے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔ محمد جواد ظریف اوسلو فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ مشترکہ جامع ایکشن پلان اورعلاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ اوسلو کے بعد چندگھنٹوں کے لئے برلن کا بھی دورہ کریں گے۔ جہاں وہ جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹراشٹائن مائر سے دو طرفہ، علاقائی اورعالمی سطح پر باہمی تعاون کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169