اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے حلب شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں الراموسہ المیدان اور الحمدانیہ پر مارٹر گولوں سے حملے جاری ہیں-
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے تازہ ترین حملوں میں چالیس سے زائد عام شہری جاں بحق ہو گئےہیں- ان حملوں میں دسیوں عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں- لاذقیہ کے حمیم فوجی اڈے میں قائم فائربندی کی نگرانی کرنے والے مرکز نےخبر دی ہے کہ ترکی کے فوجی بھی حلب کے لڑائیوں والے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں-
واضح رہے کہ پچھلے کئی روز سے حلب میں شامی فوج اور جبہہ النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے- اس درمیان امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے روسی وزیر خارجہ کو فون کر کے کہا ہے کہ روس دہشت گرد گروہ جبہتہ النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲