اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے حمص کے نواحی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد اسلحہ بردار گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب شامی فوج نے دمشق کے جنوب مغربی نواحی علاقے مقروصہ میں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شمال مغربی صوبے ادلب میں شامی فوج کے حملوں کے بعد جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے عناصر نے اس علاقے سے بھاگنا شروع کر دیا ہے۔
شام کو دو ہزار گیارہ سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں کا سامنا ہے جن کا مقصد صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169