15 مئی 2016 - 17:30
ایران، جرمنی کا کھیلوں کے شعبے میں تعاون کی توسیع پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے اسپورٹس کے حکام نے ایک اجلاس کے دوران کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور تجربات کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے اسپورٹس کے حکام نے ایک اجلاس کے دوران کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور تجربات کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا.

ايران كي قومي اولمپك كميٹي كے صدر خيومرث هاشمي اور تہران كے دورے پر آئے ہوئے جرمن اولمپك كھيلوں كي كنفيڈريشن كے صدر آلفونس ہرمان نے ايك ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان كھيلوں كے شعبے ميں باہمي تعاون كو وسعت دينے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا.

ايراني قومي اولمپك كميٹي كے صدر نے كہا كہ جرمني ميں 89000 سے زائد كھيلوں كے كلب موجود ہيں اور اسلامي جمہوريہ ايران كھيلوں كے شعبے ميں ان كلبوں كے تجربات سے مستفيد ہونا چاہتا ہے.

اس موقع پر آلفونس ہرمان نے كہا كہ جرمني اسلامي جمہوريہ ايران كيساتھ كھيلوں كے شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور كھلاڑيوں كے وفود كے تبادلوں كا خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲