اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد کے صدر سٹی میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد جن میں ساٹھ سے زائد عام شہری جاں بحق ہو گئے ، بغداد کے مضافات میں واقع کاظمین میں بھی کار بم دھماکے میں سولہ افراد جاں بحق ہوگئے- عراق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے شمالی مضافات میں واقع مقدس شہر کاظمین میں بدھ کی شام کار بم دھماکے میں سولہ افراد جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہو گئے - دوسری جانب بغداد کے مغرب میں الربیع شاہراہ پر ہوئے بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
عراق کے دارالحکومت بغداد میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے
بغداد کے صدر سٹی میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکوں کے بعد جن میں ساٹھ سے زائد عام شہری جاں بحق ہو گئے ، بغداد کے مضافات میں واقع کاظمین میں بھی کار بم دھماکے میں سولہ افراد جاں بحق ہوگئے- عراق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے شمالی مضافات میں واقع مقدس شہر کاظمین میں بدھ کی شام کار بم دھماکے میں سولہ افراد جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہو گئے - دوسری جانب بغداد کے مغرب میں الربیع شاہراہ پر ہوئے بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے