9 مئی 2016 - 14:35
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر: منگل سے عراقی پارلیمنٹ کی کارروائی کا دوبارہ آغاز

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز سے پارلیمانی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی سرگرمیاں ٹیکنوکریٹ کابینہ کی تشکیل کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کی بناء پر تیس اپریل سے بند تھیں جو کل منگل سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ عراق کے وزیر اعظم نے سیاسی اصلاحات اور بدعنوانی کے خلاف مہم کے تحت اپنی ٹیکنوکریٹ کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس پر بعض عراقی گروہوں نے سخت احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ کابینہ میں شامل سب اراکین اہلیت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ حیدر العبادی کی جانب سے کابینہ کے اراکین کی پیش کی جانے والی فہرست کو عراقی پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169