7 مئی 2016 - 14:31
داعش نے شام کے 7 سالہ بچے کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا

شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے ایک سات سالہ بچے کو عوام کے سامنے بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش دہشت گرد شامی عورتوں اور بچوں پر مسلسل ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہیں ۔ داعش نے الرقہ شہر میں ایک سات سالہ بچے کو لوگوں کے سامنے بہیمانہ طور پر ذبح کردیا۔
ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے اس بچے کے والدین کو حکم دیا کہ وہ اٹھ کر بچے کو قتل ہوتے ہوئے تماشا کریں۔
الرقہ پر 4 سال قبل داعش دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا اور داعش دہشت گردوں نے الرقہ میں سنگين جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

.......

/169