30 اپریل 2016 - 15:04
غزہ کی بحرانی صورت حال

فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والی بین الاقوامی تنظیم آنروا نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: آنروا نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں جو ہفتے کو جاری ہوئی ہے کہا ہے کہ دوہزارپندرہ میں غزہ میں چالیس ہزار سے زائد فلسطینی باشندے دواؤں کی قلت اور غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے سبب ذیابیطس کی بیماری میں مبتلاہوئے ہیں - رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں تیئس ہزار ایک سواٹھارہ خواتین اور سولہ ہزار نو سو نواسی مرد ہیں -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے محاصرے اوردواؤں کی قلت کی وجہ سے سیکڑوں فلسطینی اپنی جانوں سےہاتھ دھوچکے ہیں- صیہونی حکومت نے دوہزارسات سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس علاقے میں اشیائے خوراک اور دواؤں کی سپلائی پر اس نے پابندی عائد کررکھی ہے.

.......

/169