اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا میں ایران کے اقتصادی اتاشی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کی وسیع صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا ایران کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کا خواہاں ہے.
علي لطفي نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور جنوبي كوريا كے درميان تجارتي حجم سال 2011 كے بعد سے 17 ارب ڈالر تك تجاوز كر چكا ہے اور كورين كمپنياں ايران كے جنوبي پارس كي آئل ريفائينرز اور كندن ريفائنري ميں بہت فعال ہيں.
انہوں نے كہا كہ جنوبي كوريا كي كمپنياں اسلامي جمہوريہ ايران كے پيٹروكيميكل كے شعبے ميں بھي كافي فعال ہيں.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ جنوبي كوريا انجينرنگ اور تعميراتي كمپنياں اسلامي جمہوريہ ايران كے مختلف شعبوں بالخصوص توانائي، بجلي، نيٹ ورك اور پاني كے شعبوں ميں سرگرم ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ آئندہ ماہ يكم مئي كو جنوبي كوريا كي صدر پارك گوئن ہائي اسلامي جمہوريہ ايران كا دورہ كريں گي جس ميں ايراني اعلي قيادت كے ساتھ ملاقاتيں اور مختلف تعاون معاہدوں پر دستخط كئے جائيں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲