25 اپریل 2016 - 17:38
ترکی میں آٹھ سو سالہ پرانی مسجد

ترکی کےشہرسامسون میں آٹھ سو سالہ پرانی مسجد ہےکہ جو بنی تو لکڑی کی ہے لیکن اس میں ایک بھی کیل نہیں لگایا گیا ہے اوریہ آج کل اس شہرکا ایک سیاحتی مقام شمارہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شمالی صوبے سامسون میں کوغجیلی مسجد اس ملک کی ایک معروف مسجد ہے کہ جو لکڑی سے بنائی گئی ہے لیکن اس میں ایک بھی کیل نہیں لگایا گیا ہے اوریہ چوتھی صدی عیسوی میں بنائی گئی تھی اوریہ معماری کا شاہکارہے۔
صوبہ سامسون کے سیروسیاحت کے انچارج حسن یلدز نے کہا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر نو کا کام شروع ہوچکا ہے۔
یہ مسجد پرانی قبروں کے درمیان بنائی گئی ہے اوراس مسجد کو بنانے والے معمارکا نام معلوم نہیں ہے لیکن معلوم ہوتا ہےکہ یہ مسجد سلجوقیان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔
حسن یلدز نے واضح کہا ہےکہ تعمیرنو کے بعد یہ مسجد اپنی پہلی حالت پرآجائے گی اوریہ ایک مرتبہ پھرصوبہ سامسون کے سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوجائے گی۔
اس مسجد کی تمام دیواریں لکڑی کی بنائی گئی ہیں اورہردیوارکی لمبائی ١۲سے ۲۰میٹرکے درمیان ہے اوران دیواروں کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ نمی مسجد کے اندرسرایت نہیں کرسکتی ہے۔ یہ مسجد ایک منزلہ ہے اوراس میں ایک کیل بھی نہیں لگایا گیا ہے اوراس کی تعمیر میں مختلف درختوں کی لکڑیوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔

.......

/169