اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں شام کے سفیر ’’عدنان محمود‘‘ نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری اور مسلمان ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نکونام کے ساتھ ایک ملاقات اور گفتگو کی۔
یہ ملاقات جو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مرکزی دفتر تہران میں ہوئی اس میں انہوں نے شام کے جنگ زدہ علاقوں کی تازہ رپورٹ پیش کی اور شام کے پناہ گزینوں کے لیے طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
موسم گرما کے آن پہنچنے اور شام کے بحران زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے وجود میں آنے کے پیش نظر اس میٹنگ میں یہ طے پایا کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ایک وفد مسلمان ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ شام میں جا کر قریب سے ان علاقوں کا جائزہ لے گا۔
شام کے سفیر نے اس میٹنگ کے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اسمبلی کی شام کے لوگوں کے تئیں بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔




