31 مارچ 2016 - 18:16
ترکی میں بم دھماکے، 18افراد ہلاک اور زخمی

ترکی کے شہر دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیارِ بکر میں واقع بس ٹرمینل پر دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق واقعے میں پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد پولیس اہلکار ہیں جب کہ واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو شہر کے مختصر دورے پر آنے والے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169