31 مارچ 2016 - 14:53
شام میں دہشتگردوں کی ہلاکت

روس نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کر کے ساٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے شام میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انھیں تباہ کر دیا۔ اس بیان کے مطابق اس حملے میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں کی اٹھارہ گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شام میں روس کے لڑاکا طیاروں نے ایک ہفتے کے دوران پانچ سو سے زائد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی درجنوں گاڑیوں اور بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا ہے۔

.......

/169