اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ڈولفن مچھلیوں کی ٹریننگ اور ان سے استفادے کے لئے روسی بحریہ کے لیے چوبیس ہزار ڈالر مختص کئے ہیں۔ امید ہے کہ یہ ڈولفن مچھلیاں آئندہ پانچ ماہ کے اندر بحیرہ اسود میں روسی بیڑے میں شامل ہو جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق یہ پانچوں ڈولفن تین سے پانچ سال کی عمر کی ہیں اور اچھی حالت میں ہیں۔ ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق روسی بحری فوجی منصوبے کے تحت ان ڈولفن مچھلیوں سے استفادہ کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دو ہزار چودہ سے شروع ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈولفن جیسے آبی جانوروں کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ امریکا اور سابق سوویت یونین سرد جنگ کے دوران بھی بندرگاہوں کے نزدیک مشکوک اشیا کی شناخت کے لئے ڈولفن کا استعمال کرتے تھے۔
رشیا ٹوڈے ٹی وی نے حال ہی میں روسی وزارت دفاع کے عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ بحیرہ اسود کے علاقے میں نیٹو کی سرگرمیوں میں اضافے کے جواب میں روسی بحریہ اپنے فوجیوں اور عسکری ساز و سامان میں اضافہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169