اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نےکہا کہ شام کو چھوڑ کرزیادہ تر عرب ملکوں نے علاقے میں عرب مزاحمتی محاذ سے منہ موڑ لیا ہے - انہوں نے کہا کہ جن ملکوں نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردیا ہے ان کا عرب مزاحمتی محاذسے کوئی تعلق نہیں ہے - سید حسن نصراللہ نے یہ بات جناب زینب سلام اللہ علیھا کےحرم کے ایک مدافع حاج علی فیاض کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کے دوران کہی - واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے، حزب اللہ کو جو غاصب صہیونی حکومت اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کررہی ہے، دہشت گردگروہوں کی نام نہاد فہرست میں شامل کردیا ہے - سعودی عرب نے اس سے پہلے بھی حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردیا تھا - اس درمیان سعودی عرب کے ممتازعالم دین شیخ حسین الراضی نے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردینے کے سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169