اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے مشرقی ساحلی شہر والنسیا اور آلی سانتا سے ایسے تین کنٹینر برآمد کئے ہیں جن میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی بیس ہزار وردیاں لدی ہوئی تھیں۔
بیان کے مطابق کسٹم کو دھوکہ دینے کے لیے دستاویزات میں اس کھیپ کو، استعمال شدہ کپڑے ظاہر کیا گیا تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن میں سے ایک شخص،پیسے، فوجی سازو سامان ، الیکٹرونک آلات اور دھماکہ خیزمواد کی شام اور عراق منتقلی میں بھی ملوث ہے۔
یاد رہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے بل پر، عراق اور شام سمیت خطے کے ملکوں میں لاتعداد گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
.......
/169