ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس حجۃ الاسلام سید محمود علوی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں بم دھماکے ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت کی بدولت ایران میں بے مثال امن و امان اور سیکورٹی قائم ہے جو کہ اتحاد کا نتیجہ ہے۔ سید محمود علوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد, حکومت اور قوم کے درمیان بطریق احسن ہم آہنگی وجود میں آئی، کہا کہ اب نظام کے مختلف حصوں، فوج، سیکورٹی فورسز اور عدلیہ کے درمیان ماضی کی نسبت زیادہ اتحاد اور بھائی چارہ پایا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس حجۃ الاسلام سید محمود علوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایرانی عوام بائیس بہمن ( مطابق گیارہ فروری) کے جلوسوں اور سات اسفند (مطابق چھبیس فروری) کو ہونے والے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں بھر پور شرکت کر کے ایک بار پھر دنیا والوں پر ثابت کردیں گے کہ وہ ہمیشہ انقلاب کا ساتھ دیتے رہے گے۔
.......
/169