اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے مشرقی افغانستان کے شعبے کے پریس آفس کے انچارج شیر آقا نےکہا ہے کہ افغانستان کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے منگل کے دن صوبہ ننگرہار کے شہر رودات میں آپریشن کر کے طالبان کے نام نہاد گورنر رسم حقیار کو ہلاک کر دیا ہے۔
اس آپریشن میں رسم حقیار کے دس ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان نے ابھی تک اس خبر پر اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
افغانستان سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق امریکی فوجیوں نے افغانستان کی وزارت تجارت کی عمارت کے ایک محافظ کو کابل میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے۔ کابل پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اور ان تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
.....
/169