اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراقی افواج کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔ عراقی فوج کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موصل کی آزادی کے لئے ابتدائی آپریشن شروع کرنے کے لئے موصل کے نزدیک واقع مخمور نامی علاقے کے ایک فوجی مرکز میں ہزاروں فوجی پہنچا دیئے گئے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مخمور فوجی مرکز میں تین بریگیڈ فوجی پہنچ چکے ہیں۔ عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ موصل کی آزادی کے آپریشن میں کرد ملیشیا اور عوامی رضاکار فورس کے ساتھ عراقی فوج کا پندرہواں اور سولہواں ڈیویژن حصہ لے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169