اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چابہار فری تجارتی-صنعتی ایریا اتھارٹی کے منیجینگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے ساحلی علاقوں کے درمیان مسافربردار جہاز اور شپنگ لائن کا جلد افتتاح متوقع ہے.
یہ بات 'حامد علی مبارکی' نے آج ہفتے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ اور عمان کے درمیان جلد شپنگ لائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار ساحلی علاقے میں موجود خاطرخواہ تجارتی اور اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران اور سلطنت عمان کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص سیاحوں کی آمد و رفت کو مزید فروغ ملے گا.
سنئیر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ چابہار بندرگاہ میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں اور یہاں ہر قسم کی سیاحتی، اقتصادی اور بالخصوص صحت شعبوں میں سہولیات فراہم کئے گئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان سمندری شعبوں میں مواصلاتی لائن قائم کرنے سے دونوں ممالک کے سیاحوں اور کاروباری طبقوں کو خاطرخواہ فائدہ ملے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲