29 جنوری 2016 - 18:35
شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ مجاہد کی شہادت واقع

شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ مجاہد کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ مجاہد کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔
صوبہ حمص کے شیعہ مجاہد مصطفیٰ علی ابراہیم جو اپنے وطن کی حفاظت کے لیے دھشتگردوں سے جنگ کر رہے تھے تدمر شہر میں دھشتگردوں کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔
صوبہ حمص کے شیعہ مجاہدین حالیہ دنوں شہر تدمر میں دھشتگردوں کے مقابلہ میں جنگ کر رہے ہیں  تاہم اس شہر میں دسیوں شیعہ مجاہدین، دھشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے صوبہ حمص کے وسیع علاقے منجملہ شہر تدمر پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے۔
صوبہ حمص جو شام کا مرکزی صوبہ ہے اس کے کئی علاقوں میں شیعہ بستیاں آباد ہیں اسّی ہزار سے زیادہ شیعہ اس صوبہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲