اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے معروف رائٹر نوم چومسکی نے الجزیرہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ دنیا کی شرپسند ترین حکومتیں ہیں۔
چومسکی نےکردستان ورکرپارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لفظ شرورسے استفادہ نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تم لفظ شرسے استفادہ کرنا چاہتے ہو تو امریکہ اوربرطانیہ سے بڑھ کر کوئی شرپسند نہیں ہے۔
انہوں نےعراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکہ کی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے وحشیانہ پن اور خطے کے بارے میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ عراق پرامریکی حملے کی وجہ سے داعش گروپ وجود میں آیا ہے۔ عراق پرامریکی حملے کے نتیجے میں لاکھوں افراد مارے گئے تھے اورکروڑوں انسان بے گھر ہوگئے تھے۔ عراق میں امریکی جنگ کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا کہ جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ان حالات کے نتیجے میں دہشتگرد اورشدت پسند گروپ وجود میں آئے کہ جن میں سے ایک دہشتگرد ترین گروپ داعش ہے۔ اس دہشتگرد گروپ داعش کا دوسرا سرچشمہ سعودی عرب ہے کہ جو خطے میں امریکہ کا اصلی اتحادی ہے اوروہ شدت پسند گروپوں کی حمایت کرتا ہے اورشدت پسندانہ افکار کی ترویج کرتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اورترکی دونوں شام میں موجود کرد گوریلا گروپوں پرحملے کرکے کردوں اورایزدیوں کی حفاظت نہیں کرسکتے ہیں۔
چومسکی نے کہا ہےکہ اردگان کردوں پرحملہ کرکے وحشیانہ اقدامات انجام دے رہا ہے۔ آپ اسے جو نام بھی دینا چاہیں دے سکتے ہیں لیکن میں اسے قتل عام کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اورشام میں موجود کردوں کی حمایت کی جانی چاہیے کہ جنہیں امریکہ نے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔ امریکہ کردستان ورکرپارٹی کے خلاف ترکی کے ظلم وستم کی حمایت کرکے، ایزدیوں اورکردوں کی حمایت کی کوشش نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ داعش گروپ کے مقابلے میں کردوں کی حمایت کرنا ایک جائز اقدام ہے۔ داعش گروپ فقط کردوں اور شامی عوام کے لیے ہی خطرہ نہیں ہے۔ امریکہ نے النصرہ محاذ جیسے شدت پسند گروپوں پراپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں کہ جنہیں سعودی عرب اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲