19 جنوری 2016 - 04:04
پاکستانی وزیراعظم اورآرمی چیف آج ایرانی صدر سے ملاقات کریں گے

سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششیں جاری ہیں ،سعودی فرمانرواں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف آج تہران جاکر صدر حسن روحانی سے تبادلہ خیال کرینگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششیں جاری ہیں ،سعودی فرمانرواں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف آج تہران جاکر صدر حسن روحانی سے تبادلہ خیال کرینگے۔

پاکستان کی قیادت نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان خلیج کم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے،گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں،پاکستان کی جانب سے دو اسلامی ملکوں کے درمیان خلیج وسیع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،سعودی فرمانروا اور پاکستانی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکا اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تنازع کے جلد سے جلد پرامن انداز میں حل ہونے پر زور دیا اور کہا کہ صرف بات چیت کا رستہ کھلا رہنے سے ہی معاملہ حل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169