اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ یوکیا امانو اتوار کے روز تہران جائیں گے جہاں وہ ایران کے حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
رضا نجفی نے کہا کہ یوکیا امانو اپنے ایک روزہ دورہ تہران کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ایران اور آئی اے ای اے کے آئندہ تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169