6 دسمبر 2015 - 19:01
چاڈ: خودکش دھماکے، تیس افراد ہلاک ، اسّی زخمی

چاڈ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں تیس افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چاڈ کے ذرائع نے دہشت گردانہ بم حملوں کی خبر دی ہے جن میں تیس افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چاڈ جھیل میں واقع ایک جزیرے کے بازار لولوفو Loulou Fou میں ہفتے کے روز تین دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد مارے گئے اور اسّی زخمی ہوگئے۔

حکومت چاڈ نے، چاڈ جھیل میں بوکو حرام گروہ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس علاقے میں گزشتہ نو نومبرکو ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور رواں سال سے چاڈ کی فوج نے بوکو حرام گروہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ چاڈ جھیل، نائیجریا ، نیجر، کیمرون اور چاڈ کے درمیان تقسیم ہے.

.......

/169