اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے عوامی رضاکاروں (الحشد الشعبی) نے صوبہ الانبار کے مرکزی شہر الرمادی سے دھشتگردوں کا صفایا کرکے داعش کا سب سے بڑا پرچم سرنگوں کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ نے عوامی رضاکاروں کے ذریعے اس علاقے میں داعشیوں کو گھیرے میں لئے جانے کی خبر دی ہے۔
رضاکار فورس نے الرمادی پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد اس شہر میں لگے داعش کے سب سے بڑے پرچم کو سرنگوں کر دیا۔
داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں سب سے بڑا پرچم الرمادی میں لگا ہوا تھا جو داعشی عناصر نے اسی سال جنوری کے مہینے میں نصب کیا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
داعشی عناصر کے ذریعے پرچم لگاتے وقت کی تصویر
داعش کا سب سے بڑا پرچم

رضاکار فورس کے ذریعے پرچم کی سرنگونی کی تصویر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲