اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد جنگ چھڑ گئی ہے، روس نے ترکی سے فوجی روابط معطل کر دیے ہیں اور شامی سرحد پر میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ترک فضائیہ کی جانب سے شامی سرحد پر روسی لڑاکا طیارہ مار گرانے پر روس نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے،روسی حکومت شامی کے ساحلی علاقے لطاکیہ کے قریب سمندر میں گائیڈڈ میزائل بردار بحری جہاز تعینات کرے گی ۔
موسکووا گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے ہر اس ہدف کو نشانہ بنایا جائے گا، جو روسی مفادات کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا، روسی فوج نے ترکی کے ساتھ تمام فوجی روابط اور تعاون بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169