اامریکی صدر نے ای بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق کے زیادہ ترعلاقوں پر داعش کا تسلط نہیں ہے اور اب وہ ان ملکوں میں خود کو پھیلانے پر قادر نہیں ہے-
صدر اوباما نے مزید کہا کہ امریکہ داعش اور اس کے ڈھانچے کو ختم نہیں کر سکا لیکن اس نے اس گروہ میں دوسروں کے شامل ہونے کا سلسلہ روک دیا ہے-
امریکی وزیر خارجہ جان کری نے بھی تیونس میں ایک پریس کانفرنس میں برطانوی جلاد "جان جہادی " نامی داعش دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد اس گروہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمھارے دن گنے جا چکے ہیں اور داعش کو شکست ہوگی-
داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف امریکی حکام کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آ رہے ہیں کہ داعش کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا اتحاد اس گروہ کو ختم کرنے میں کوئی موثر اقدام انجام نہیں دے سکا ہے-
.......
/169