5 نومبر 2015 - 11:00
ہنگو پولیس نے دہشت گردی کا  منصوبہ ناکام بنا دیا

ہنگو پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ہنگو میں عبدالعلی پولیس چیک پوسٹ پر سے گاڑی سے برقہ پوش دہشت گرد کو کلاشنکوف کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہنگو پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ہنگو میں عبدالعلی پولیس چیک پوسٹ پر سے  گاڑی سے برقہ پوش دہشت گرد کو کلاشنکوف کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ ہمارے نمائندے کی مطابق  شیخان اور اورکزئی ایجنسی سے براستہ کچئی آنے والی پک اپ گاڑی کو پہلے سے ملنے والے خفیہ اطلاعات پر تلاشی کے لئے ہنگو پولیس نے ہنگو میں واقع عبدالعلی چیک پوسٹ پر روکا۔ گاڑی میں سوار ایک برقہ پوش خاتون کو شک کی بنا پر تلاشی لینے کے لئے نیچے اتارا۔ برقہ میں موجود خاتون درحقیقت شاہد نامی مرد تھا ۔  ملزم سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ دھشتگرد کسی کو جان سے مارنے کے خاطر جارہاتھا۔ مزید معلومات اکٹھا کرنے کیلئے اسے نامعلوم مقام کو منتقل کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲